فنکاروں کی پاکستان سپر لیگ میں بھرپور دلچسپی ، لاہور قلندر کو فیورٹ قرار دیدیا

جمعہ 5 فروری 2016 12:23

فنکاروں کی پاکستان سپر لیگ میں بھرپور دلچسپی ، لاہور قلندر کو فیورٹ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی پاکستان سپر لیگ میں بھرپور دلچسپی ، لاہور قلندر کو فیوریٹ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا ، لیلیٰ ، رابی پیرزادہ ، حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، فریحہ پرویز ، انور رفیع ، امان اللہ ، سخاوت ناز ، افتخار ٹھاکر ، عابد کشمیری ، خوشبو اور طاہر نوشاد سمیت دیگر نے دبئی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے اس کے فائنل جیتنے کی امید ظاہر کی ہے ۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ ویسے تو ساری ٹیمیں ہماری اپنی ہیں مگر ذاتی طور پر لاہور سے لگاؤ کی وجہ سے لاہور قلندر کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندر فائنل کا معرکہ سر کر لے گی ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ سپر لیگ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہو گا جبکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی ہمارا ایک بہترین امیج دنیا کے سامنے آئے گا ۔