دفاعی چیمپئنز پاکستان ، رنر ر اپ انڈیا 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں ایک ہی پول میں کھیلیں گے

جمعہ 5 فروری 2016 12:35

دفاعی چیمپئنز پاکستان ، رنر ر اپ انڈیا 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) دفاعی چیمپئنز پاکستان اور رنر ر اپ انڈیا 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں ایک ہی پول میں کھیلیں گے۔ہاکی ایونٹ اتوار کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں مقررہ وقت میں میچ 1 ‘1 ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے پلینٹی اسٹروکس پر روایتی حریف انڈیا کو 3-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

ڈراز کے مطابق ایونٹ میں چار ٹیمیں (پاکستان، انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش) لیگ اور ناک آوٴٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔اتوار کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، جبکہ پیر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان سنسنی خیز میچ متوقع ہے۔پاکستان اپنا آخری میچ دس فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔لیگ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کانسی، جبکہ ٹاپ ٹو ٹیمیں سونے کے تمغے کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ یہ دونوں میچ 12 فروری کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ عنوان :