وزیراعظم نواز شریف کا آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 25کروڑ روپے اور قانون ساز اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کیلئے نصف رقم دینے کا اعلان

جمعہ 5 فروری 2016 12:48

< p> اسلام آباد سے مری اور پھر مظفر آباد تک ریلوے لائن بچھائیں گے‘ کشمیر جنوبی ایشیاء کا حصہ ہے آزادی اس کا حق ہے‘ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں کیوں ناکام رہا‘ کچھ قراردادوں کی فوری منظوری جبکہ باقی سرد خانے میں ڈالنے پر اقوام متحدہ کو پوری دنیا کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے‘ ممالک میں اختلافات کوئی انہونی نہیں لیکن 6عشروں سے اختلافات حل نہ ہونا انہونی ہے‘ پاکستان اور بھارت کی آنے والی نسلیں اپنی قیادت سے پوچھتی ہیں کہ وہ امن دیں گے یا فساد‘ تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات اور مل بیٹھ کر حل کرنے میں ہے ‘ یقین ہے آئندہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا‘ پی آئی اے کی بہتری کے لئے کام کیا جائے سیاست نہ کی جائے‘ بلا جواز ہڑتال کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ہم بھی پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں‘ سیاست کے لئے کچھ لوگ پی آئی اے مظاہرین کا ساتھ دے رہے ہیں یہ اچھی بات نہیں‘ خطے کو نیا ویژن دے رہے ہیں‘ 2018تک بجلی بحران کا خاتمہ یقینی بنائیں گے‘ بھارت کو یقین دلایا ہے کہ امن کی خاطر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں