پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن آف ایڈمنٹن کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنیکا فیصلہ

جمعہ 5 فروری 2016 12:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) پاکستان کینیڈا ایسویسی ایشن آف ایڈمنٹن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کا اعلان ایسوسی ایشن کے صدر طارق چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کی خدمت کررہے ہیں جبکہ ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا ہے حق رائے دہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے اس حق سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف عدالت سے ر جوع کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایڈمنٹن، کیلیگری، مانٹیریال اور ٹورنٹو میں لاکھوں پاکستانی بستے ہیں جن کو پاکستانی پارلیمنٹ میں بھیجا جائے تو اس سے ملک کو فائدہ ہوگا