بالی ووڈ فلم” گھائل ونس اگین ‘ ‘سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 5 فروری 2016 13:08

بالی ووڈ فلم” گھائل ونس اگین ‘ ‘سینما گھروں کی زینت بن گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول کی90ء کی دہائی کی سپر ہٹ فلم’ گھائل‘ کے سیکوئل ’گھائل ونس اگین ‘ 5فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی سنی دیول نے ہی تحریر کی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ ہدایتکاری اور فلم میں مرکزی کردار کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں سنی دیول ایک بار پھر معاشرے کی برائیوں سے مقابلہ کرتے دکھائی دینگے۔فلم کی کاسٹ میں سنی دیول سمیت اوم پوری،سوہا علی خان، ٹسکا چوپڑا اور نیہا خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :