بھارتی فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 13:21

بھارتی فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : بھارتی ریاست تامل کی معروف فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا۔26 سالہ ادکارہ نے اپنا اسلامی نام ایم جی (ایم- ماروٹھی راج-والد؛ جی-گریسی - والدہ ) رحیما رکھا ہے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ میں شائع ایک رپورٹ کےمطابق اداکارہ مونیکا نے اسلام قبول کرلیا۔ مونیکا عُرف ریکھا میروتھی راج نے ستر سے زائد ہندی،ملائلم،تیلگو اور کنادا فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ سٹار کا کردار ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مونیکا کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام پیسے یا پیار کے لیے قبول نہیں کیا بلکہ مجھے اسلامی قوانین اور اصول اچھے لگتے ہیں جس کے تحت میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، مونیکا نے اسلام قبول کرنے کے بعد فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا مطالعہ 2010ءسے کر رہی ہوں اس سے قبل میں بھی یہی سمجھتی تھی کہ اسلام انتہا پسندی کا مذہب ہے لیکن مطالعہ کے بعد میں نے سمجھا کہ اسلام تو امن کا مذہب ہے۔

رحیما نے ملک نام کے ایک شخص سے شادی بھی کر لی ہے جو کہ چنائی کے میں اپنا بزنس چلاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک رحیما کے والد کے قریبی دوست کا بیٹا ہے جو الیکٹرانک چیزوں کا درآمدات اور برآمدات کا کاوربار کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :