مادھوری ڈکشٹ کے بھتیجے کا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 5 فروری 2016 13:22

مادھوری ڈکشٹ کے بھتیجے کا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ

ممبئی ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے بھتیجے شیہان ڈکشٹ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کے بھتیجے شیہان ڈکشٹ نے کہا ہے کہ وہ ایک کمپیوٹر اینیمیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے مگر اب وہ کمپیوٹر اینیمیشن کے پیشے کو خیرباد کہ کر شوبز کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جس کے لئیان کو مادھوری کی بھر پور معاونت حاصل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :