مشتعل افراد تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،پولیس تماشا دیکھتی رہی،بنگلور میں تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی طلبہ بول پڑی

جمعہ 5 فروری 2016 14:57

مشتعل افراد تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،پولیس تماشا دیکھتی رہی،بنگلور ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) .بھارتی شہر بنگلور میں تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی طالبہ بول پڑی،ایک نجی چینل سے با ت کرتے ہوئے تنزانیہ کی21 سال کی طالبہ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور پولیس اہلکارکھڑے تماشا دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

ادھرکرناٹکا حکومت نے تمام الزامات مسترد کر کے طالبہ کو جھوٹا قرار دیا ہے،اتوار کی رات کو بنگلورو میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل ہجوم غیر ملکی طلبہ کی گاڑی پر ٹّوٹ پڑا تھا۔مشتعل افراد نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے،معاملے کی تحقیقات کرنے اور اعلیٰ بھارتی حکام سے ملاقات کرنیتنزانیہ کے ہائی کمشنر کا بنگلورو پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :