قائد اعظم کے فرمان ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ پر قائم ہیں‘ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے‘ پاکستان میں کسی کی بھی حکومت ہو وہ کشمیر ایشو کو پس پشت ڈالنا افورڈ نہیں کرسکتی‘ حق خود ارادیت ملنے تک کشمیری عوام کی سفارتی‘ سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے
صدر مملکت ممنون حسین کا آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب
جمعہ 5 فروری 2016 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ پر قائم ہیں‘ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے‘ پاکستان میں کسی کی بھی حکومت ہو وہ کشمیر ایشو کو پس پشت ڈالنا افورڈ نہیں کرسکتی‘ حق خود ارادیت ملنے تک کشمیری عوام کی سفارتی‘ سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے‘ صدر مملکت گزشتہ روز ایوان صدر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کررہے تھے۔
عشایئے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس (میر واعظ گروپ) کے کنوینئر میر طاہر مسعود‘ گیلانی گروپ کے کنوینئر غلام محمد صفی‘ محمد فاروق رحمانی‘ محمود احمد ساغر اور فیض احمد نقشبندی نے شرکت کی۔(جاری ہے)
میر طاہر مسعود ‘ غلام محمد صفی اور فاروق رحمانی نے صدر مملکت کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ حریت کانفرنس پاک بھارت مذاکرات کی مخالف نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر سرفہرست ہونا چاہئے اور اگر بھارت کشمیر پر بات کرنے سے انکار کرے تو پھر مذاکرات لاحاصل ہونگے صدر مملکت نے کشمیری رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے جائز حق آزادی کی حمایت کرتا رہے گا۔
حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان میں کوئی بھی حکومت برسراقتدار ہو وہ کشمیر کاز کو پس پشت ڈالنا افورڈ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستانی قوم اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے داعش‘ القاعدہ سمیت بعض دیگر گروپ اسلام کا حقیقی تشخص مجروح کررہے ہیں ان کے اقدامات کی وجہ سے اسلام جیسے امن پسند مذہب کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے حالانکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے یہ گروپ مسلمان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت اور تدبر کے ساتھ اپنی منزل کے حصول کے لئے سفر اور جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ضرور اپنا پیدائش حق خود ارادیت ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.