بجلی 3روپے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف فروری کے بلو ں میں دیا جائے گا

جمعہ 5 فروری 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی 3روپے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا ریلیف فروری کے بلو ں میں دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2014اور2015میں بجلی کے عام صارفین سے سرکاری پاور پلانٹ نندی پور اور گدو کے نام پر 4.88ارب روپے اضافی وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلف فروری کے بلوں میں دیا گیا ہے ،نیپر اکے مطابق قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والے محروم رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :