بھارتی گلوکار سونو نگم کا دوران پرواز گانا گانا ائیر لائن عملے کو مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 15:44

بھارتی گلوکار سونو نگم کا دوران پرواز گانا گانا ائیر لائن عملے کو مہنگا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : بھارتی گلو کار سونو نگم کا دورانٍ پرواز گانا گانا جہاز کے عملے کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کی پروازجودھا پور سےممبئی جا رہی تھی، اسی پرواز میں گلوکار سونو نگم بھی سوار تھے،گلوکارکو جہاز میں دیکھ کر مسافروں نے ان سے گانے کی فرمائش کر دی۔ جس پر سونو نگم نے مسافروں کی فرمائش پر دو گانے گا دئے ۔

جن میں سے ایک گانا معروف بھارتی فلم ویر زارا جبکہ دوسرا گانا رفیوجی کا تھا۔ سونو نگم کے گانا گاتے کی ویڈیو بھی جہاز میں موجود ایک مسافر نے انٹر نیٹپر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہوگئی، ویڈیو دیکھتے ہی جیٹ ایئر ویز حکام برہم ہو گئے اور دوران پرواز غیر ذمےداری برتنے پر ایئر ویز انتظامیہ نے طیارے میں سوار عملے کی کلاس لے لی اور تمام کیبن کرو ممبرز کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں جیٹ ایئر ویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیبن عملے کو آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے کے لئے اصلاحی تربیت درکار ہے،طیارے میں دوران پرواز عملے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ائیر ویز حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔ دوسری جانب سونو نگم نے اس پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی معطلی حقیقی عدم برداشت ہے ، بھارتیوں کو اپنے ذہن مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے گانا تب گایا جب کوئی بھی اعلان نہیں کیا جانا تھا جسے تمام مسافروں کی خواہش پر گایا گیا۔

متعلقہ عنوان :