جماعة الدعوة پاکستان اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیرانتظام 5فروری کوآزاد کشمیر سمیت لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ ، کراچی ا ور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں کشمیرکارواں،ریلیوں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:19

جماعة الدعوة پاکستان اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیرانتظام 5فروری ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) جماعة الدعوة پاکستان اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیرانتظام 5فروری کوآزاد کشمیر سمیت لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ ، کراچی ا ور حیدر آبادکی طرح ملک بھر میں کشمیرکارواں،ریلیوں، جلسوں اور کانفرنسوںکا انعقادکیا گیا جن میں جماعة الدعوة کے علاوہ دیگر مذہبی ،سیاسی و کشمیری جماعتوں کے مرکزی قائدین و مندوبین نے خطابات کئے۔

ملک بھر میں ہونے والی کشمیر کانفرنسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔جماعةالدعوة کی جانب سے لاہور میں پریس کلب کے باہر یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی اور بعد ازاں مال روڈ تک بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یکجہتی کشمیر کانفرنس اور ریلی سے جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پیر سید ہارون گیلانی، صاحبزادہ سلطان احمد علی، حافظ عبدالغفارروپڑی، علامہ زبیر احمد ظہیر، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، ابوالہاشم ربانی، شیخ نعیم بادشاہ، قاری محمد یوسف احرار، غلام مرتضیٰ، حافظ خالد ولید ، مولانا ادریس فاروقی، قاری ثناءاللہ فاروقی، احسان الہٰی وٹو، حافظ مسعوداور محمد عدنان نے خطاب کیا۔

اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ شرکاءکی جانب سے کشمیربنے گا پاکستان، سید علی گیلانی، حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا ‘لاالہ الااللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ کانفرنس اور ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ سب شرکاءنے صرف پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے جن کے لہرانے سے دلفریب منظر نظر آتا رہا۔جماعةالدعوة اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکمران کشمیریوں کی قربانیاںفراموش نہ کریں۔

بیک چینل اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے سلسلے ختم کئے جائیں۔ بھارت پاکستان کو مذاکرات میں الجھا کر اسکولوں پر حملوں جیسی دہشت گردی کروارہا ہے اور پاکستانی حکمران یکطرفہ دوستی پروان چڑھانے اور اسے سنٹرل ایشیا تک رسائی کیلئے راہداریاں دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا۔قومی پالیسی ترک کر کے ہندوستان کو کنٹرول لائن پر باڑ لگانے کا موقع دینے سے ہندوستان نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مستحکم کیا۔

اس مسئلہ پر آنکھیں بند رکھنا قوم سے خیانت ہے۔حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے آج بھارت آزاد کشمیر پر مذاکرات کرنے کی باتیں کرتا ہے۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے۔ وہ وطن عزیز کو میدان جنگ بنا کر رکھنا چاہتاہے۔ سیاستدان و حکمران کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کریں۔

کشمیری دہشت گردنہیں ہیں۔ حکمران حقائق سے نظریں نہ چرائیں۔ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے! جس طرح اتحادی ممالک افغانستان میں نہیں ٹھہر سکے۔ انڈیا بھی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ہم سید علی گیلانی، مسرت عالم بٹ اور سیدہ آسیہ اندرابی سمیت تمام کشمیری قیادت کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔مسئلہ کشمیر پر بھارت امریکہ کے ساتھ ہے۔

حکمران کسی دھوکہ میں نہ رہیں۔ھدیة الھادی پاکستان کے چیئرمین اور سجادہ نشین حضرت میاں میر پیر سید ہارون گیلانی نے کہاکہ بھارت سے تجارت اور دوستی کی پینگیں بڑھانے والوں کو مظلوم کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی سسکیاں کیوں سنائی نہیں دیتیں؟۔ ہم مسلم حکمرانوں سے صاف طور پر کہتے ہیں کہ آج اگر مظلوم مسلمانوں کی آواز پر لبیک نہ کہا گیا تو حشر کے دن مظلوموں کے ہاتھ سے انہیں کوئی چھڑانے والا نہیں ہو گا۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں یہ جلد پاکستان کا حصہ بنے گا۔ تنظیم العارفین پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہاکہ مسلمان کشمیر کی مظلوم ماﺅں ، بیٹیوں کی عزتوں کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں۔نوجوان نسل کو فتنہ تکفیر سے بچایا جائے۔ دشمن کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اپنے مذموم ایجنڈے کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

ہمیں بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے اپنے اسلاف سے رہنمائی لیکر وہی طریقہ اپنانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں ان کی مددوحمایت سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاکہ کشمیر بھارت سے مذاکرات نہیں قربانیاں و شہادتیں پیش کرنے سے آزاد ہو گا۔

کشمیر جنت نظیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ہمیں اس سے یہ قبضہ چھڑانا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں سے ہمارا عقیدہ و ایمان کا رشتہ ہے۔ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری و پاکستانی مسلمانوں کو جدا نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک آزادی کی کامیابی تک جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاءکے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

نظریہ پاکستان رابطہ کونسل اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅں ابوالہاشم ربانی، شیخ نعیم بادشاہ، قاری محمد یوسف احرار، غلام مرتضیٰ، حافظ خالد ولید ، مولانا ادریس فاروقی، قاری ثناءاللہ فاروقی، احسان الہٰی وٹو، حافظ مسعوداور محمد عدنان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ مسئلہ کشمیر سے آنکھیں بند کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

جماعةالدعوة کی طرف سے پریس کلب کے باہر یکجہتی کشمیر کانفرنس کے اختتام پر مال روڈ تک کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی کے ہزاروں شرکاءکی طرف سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعة الدعوة کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے کیمپ لگائے گئے اور مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے گئے جن میںغیور پاکستانیوں نے پرجوش انداز میںشرکت کی۔

لاہور میں جماعةالدعوة نے بیسیوں مقامات سے علماءکرام اور تحصیلی ذمہ داران کی قیادت میں قافلے ترتیب دیے تھے جو طلبائ، وکلائ، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو لیکریکجہتی کشمیر کانفرنس میں شریک ہوئے۔کراچی میںجماعةالدعوة کی طرف سے سفاری پارک سے کشمیر روڈ تک یکجہتی کشمیر کارواں کی قیادت جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، جماعةالدعوة کراچی کے مسﺅل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ودیگر نے کی۔

کارواں کے اختتام پرپریس کلب کے باہر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حافظ کلیم اللہ و دیگر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ان شاءاللہ بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔جماعة الدعوة ملتان اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام چوک کچہری سے چوک نواں شہر تک بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف، صدر انجمن تاجران خواجہ شفیق، میاں محمد سہیل ودیگر نے کی اور خطابات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔

جماعةالدعوة کی طرف سے فیصل آباد میں ہلال احمر چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک یکجہتی کشمیر کارواں کا انعقادکیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ محمد مسعود، حافظ طلحہ سعید ، فیاض احمدودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گی جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔

جماعةالدعوة کی طرف سے حیدر آباد میں مرکز سعدبن معاذ سے پریس کلب حیدر آباد تک ریلی نکالی گئی جس سے جماعةالدعوة حیدرآباد کے امیر فیصل ندیم و دیگر نے خطاب کیا۔ وہاڑی میں شاہین مارکیٹ سے گول چوک تک کشمیرکارواں ہواجس سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد سمیت مختلف مذہبی و سیاسی قائدین نے خطاب کیا۔ قصور، شیخوپورہ،گجرات،سیالکوٹ، چکوال، پشاور،بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، مانسہرہ، بدین، کوئٹہ اور ایبٹ آبادسمیت دیگر شہروںو علاقوں میں بھی کشمیرکارواں، جلسوں اور کانفرنسوںکا انعقادکیا گیا جن سے جماعة الدعوة سمیت ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوںکے مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران نے خطاب کیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ پروگراموں میں بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔جماعةالدعوة کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والی کشمیر کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کے دوران جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حریت کانفرنس سمیت آزاد کشمیر و پاکستان کی سبھی دینی و سیاسی جماعتیں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔

غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور حریت کانفرنس کے رہنماﺅں وکشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت اور صبر و استقامت کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر حکمرانوں کا مجرمانہ خاموشی اور نرم رویہ اختیار کرنا درست نہیں، یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات ترک کرکے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں والا پرانا اصولی اور دوٹوک مﺅقف اختیار کیا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور جب تک یہ شہ رگ ہمارے ازلی دشمن کے قبضے میں ہے پاکستان خطرے میں رہے گا کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کرانا پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔

جماعة الدعوة پاکستان اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیرانتظام 5فروری ..