نوازشریف بے بس اورکٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،پاک فوج اورآئی ایس آئی حافظ سعید کے ماتحت ہیں،بی جے پی رہنما کی بھڑک

جمعہ 5 فروری 2016 16:20

نوازشریف بے بس اورکٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،پاک فوج اورآئی ایس آئی حافظ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جی پی کے رہنما سبرامینم سوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی حکومت جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، نواز شریف ایک بے اختیار کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،ان کے ملک میں جو کچھ ہورہاہے وہ اسے کنٹرول کرنے کے قابل نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جی پی رہنما سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایک بے بس اورکٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،پاک فوج اورآئی ایس آئی حافظ سعید کے ماتحت ہیں۔حکومت جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔