سفاکیت کی انتہا ، لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد جوتے کے ڈبے میں ڈال کر الماری میں رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 16:31

سفاکیت کی انتہا ، لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد جوتے کے ڈبے میں  ڈال ..

پینسلوینیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء): پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے ایک 21 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد جوتے کے ڈبے میں ڈال کر الماری میں رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ برس اپریل میں پیش آیا جس کے جُرم میں 21 سالہ لڑکی پر 28 جنوری کو الزام عائد کیا گیا، 21 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اُسے قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔

لڑکی کے وکیل نے کہا کہ یہ واقعہ ہولناک لیکن قابل وضاحت ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ لڑکی اپریل میں ایک اسپتال گئی جہاں اس نے ایبڈومن میں درد کی شکایت کی جس پر اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے اسے اینٹی بائیوٹکس دیں۔ لیکن بعد ازاں اسے ایک اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے بتایا کہ اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ 21 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ بچے کی سانس نہیں چل رہی تھی لہٰذا میں نے اسے جوتے کےڈبے میں بند کر دیا۔ آٹوپسی بھی بچے کو زندہ ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم اس حوالے سے پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کیس 8 ماہ کے بعد کیوں سامنے آیا۔