بلوچستان : قلعہ عبداللہ میں مسجد میں دھماکہ‘ مسجد شہید ہو گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 فروری 2016 16:33

بلوچستان : قلعہ عبداللہ میں مسجد میں دھماکہ‘ مسجد شہید ہو گئی، کوئی ..

قلعہ عبداللہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 فروری۔2015ء ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسجد میں دھماکا ہو ا جس سے مسجد شہید ہو گئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل گلستان کے علاقے عمران زئی میں ایک مسجد میں ہوا،جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد مسجد میں نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مسجد کو نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسری جانب جمعیت اہل حدیث بلوچستان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :