شدید بارشوں کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 33فیصدکمی کے ساتھ 96 لاکھ بیلز تک محدود رہی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 فروری 2016 16:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 فروری۔2015ء ) شدید بارشوں کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 96 لاکھ بیلز تک محدود رہی، پیداوار میں گذشتہ سال کی نسبت33 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق شدید بارشوں، موسمی تغیرات اور حکومت کی غیرمناسب پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیدوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ رواں سیزن کپاس کی پیداور33 فیصد کمی سے صرف 96 لاکھ 12 ہزار بیلز رہی۔گزشتہ سال کپاس کی پیدوار ایک کروڑ44 لاکھ بیلز تھی، پیدوار میں کمی کے باعث جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد بھی سست روی کا شکار ہے، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کو چھ ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :