دارالحکو مت کے مضافاتی علاقے جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے

نور پور شاہاں گولڑہ ، بہارہ کہو میں جرائم پیشہ گروہوں کے محفوظ ٹھکانے پولیس کیلئے درد سر بن گئے , اسلام آباد پولیس کی فہرست میں جو تیس جرائم پیشہ افراد میں سے ایک بھی اسلام آباد کا شہری نہیں جرائم پیشہ افراد با ہر سے آ کر کا روائیا ں کر تے ہیں ، پو لیس

جمعہ 5 فروری 2016 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ان علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح مقامی پولیس کیلئے درد سر بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جن میں نور پور شاہاں ، گولڑہ ، بہارہ کہو ، ترنول جرائم پیشہ افراد کیلئے ایک محفوظ جنت ہیں ان علاقوں میں سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ علاقے جو کہ دارالحکومت کی حدود کے اندر واقع ہیں ان علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے اسلام آباد قاتلوں ، اغواء کاروں منشیات فروشوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گروہوں سے بھرا ہوا ہے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جن میں نور پور شاہاں گولڑہ ، بہارہ کہو ان جرائم پیشہ گروہوں کے لئے محفوظ ٹھکانے بن گئے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں گھروں کی قیمتیں بھی کم ہیں اور یہ علاقے اسلام آباد پولیس کی دسترس سے دور ہیں اور مقامی پولیس گزشتہ عرصہ سے اس خطرے کو محسوس کررہی ہے یہ خطرہ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام آباد کی مقامی پولیس کی فہرست میں جو تیس جرائم پیشہ افراد ہیں ان میں سے ایک بھی اسلام آباد کا شہری نہیں ہے اس لئے مقامی پولیس کی رائے ہے کہ یہ سب جرائم پیشہ لوگ شہر میں داخل ہوتے ہیں اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے غائب ہوجاتے ہیں اور مقامی پولیس تلاش کرتی رہ جاتی ہے یہ دہشتگرد پوش علاقوں میں نہیں رہتے جو کہ اسلام آباد شہر کے دل میں واقع ہیں جرائم پیشہ افراد ان علاقوں کو نظر انداز کرتے ہیں کہ جن علاقوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے آسانی سے مانیٹر کرسکتے ہوں ایک مقامی پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ مضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اس لئے اپنے ٹھکانے بناتے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں گھرو ں کی قیمتیں بہت کم ہوتی ہیں اور انہیں ان علاقوں میں نقل وحمل میں بھی آسانی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق دہشتگردوں جو کہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں یہ تمام دہشتگردی اسلام آباد سے باہر کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ دیگر جرائم جن میں اسلام آباد پولیس نے 221 افراد پکڑے ہیں ان میں سے بھی زیادہ تر مقامی نہیں ہیں رانا محمد شفیع ولد رانا مشتاق احمد محمد یونس ولد محمد عمران جو کہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں میریٹ بم دھماکے میں ان افراد کا تعلق فیصل آباد کی تحصیل سمندری ہے اور ضلع مردان کے علاقے نور دررستم سے امجد شاہ تنظیمی نام بخاری ہے اور اس کا ساتھی سلیم ولد غلام عباس جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے جو کہ گولڑہ پولیس کو دہشتگردی کیس میں مطلوب ہے قاری حسین جو کہ تھانہ آبپارہ کو مطلوب ہے جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے قاری عامر صغیر جو کہ تحصیل گوجر خان کا رہائشی ہے تھانہ آبپارہ کو مطلوب ہے وقاص احمد تھانہ کورال کو مطلوب ہے سرگودھا کا رہائشی ہے نیاز رحیم تھانہ آبپارہ تھانہ کوہسار اور تھانہ مارگلہ کو مطلوب ہے چار سدہ کا رہائشی ہے قلب عباس شاہ کاظمی جو کہ تھانہ گولڑہ کو مطلوب ہے تحصیل پنڈدادنخان کا رہائشی ہے محسن نقوی ولد کفایت حسین جو کہ تھانہ گولڑہ کو مطلوب ہے مظفر آباد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اسد عباس ولد غلام رضا محمد جو کہ تھانہ گولڑہ کو مطلوب ہے ڈھڈیال ضلع چکوال کا رہائشی ہے ظفر علی شاہ اور علی جو کہ تھانہ سکرٹریٹ کو مطلوب ہیں اور تھانہ کوہسار کو بھی مطلوب ہیں راولپنڈی کا رہائشی ہے عمران ولد غلام رسول جو کہ تھانہ سیکرٹریٹ کو مطلوب ہے پراں کلاں کا رہائشی ہے اسلام آباد ہمیشہ سے پڑھے لکھے طبقات کیئے پرکشش شہر رہا ہے گزشتہ چند سالوں میں یہ جرائم پیشہ افراد کے لئے بھی پرکشش شہر بن گیا ہے جس کی وجہ سے یہ شہر ہتھیار اور جرائم سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ایک سو پچاس قتل کے مقدمات پڑھے لکھے بابوؤں کے اس شہر میں ایک سال کے دوران ہوچکے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں 328 کار چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں تین سو راہزنی کی وارداتیں 355 عام چوری 369 کار چوری اجمل اور محمد جو کہ تھانہ آبپارہ تھانہ کوہسار کو مطلوب ہے مردان کا رہائشی ہے حبیب اللہ اور حیدر جو کہ تھانہ آبپارہ اور کوہسار کو مطلوب ہے چار سدہ کا رہائشی ہے دلدار خان جو کہ تھانہ مارگلہ کو مطلوب ہے کوہاٹ کا رہائشی ہے جاوید خان جو کہ تھانہ کورال و مطلوب ہے کوہاٹ کا رہائشی ہے حیات محمد جو کہ تھانہ کورال کو مطلوب ہے اورکزئی ایجنسی کا رہائشی ہے عبدالرزاق جو کہ تھانہ شالیمار کو مطلوب ہے ضلع بٹگرام کا رہائشی ہے محمد تنویر تھانہ کوہسار اور آبپارہ کو مطلوب ہے منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی ہے الیاس کشمیری جو کہ تھانہ کوہسار کو مطلوب ہے ضلع بھمبھر آزاد کشمیر کا رہائشی ہے سیف اللہ اور حبیب اللہ جو کہ تھانہ سیکرٹریٹ کو مطلوب ہیں ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے ظفر حماد اور اسد اللہ جو کہ تھانہ بہارہ کہو کو مطلوب ہیں ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے سید سبتین شاہ کاظمی جو کہ تھانہ گولڑہ کومطلوب ہے سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کا رہائشی ہے

متعلقہ عنوان :