ہالینڈ فٹبال لیگ ، یوٹریخٹ کی پی ایس وی کو 1 کے مقابلے 3 گولز سے شکست

جمعہ 5 فروری 2016 17:22

ہالینڈ فٹبال لیگ ، یوٹریخٹ کی پی ایس وی کو 1 کے مقابلے 3 گولز سے شکست

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) ہالینڈ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یوٹریخٹ نے پی ایس وی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

یوٹریخٹ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے پریشر برقرار رکھا ، انہوں نے کھیل کے دوران وقفے وقفے سے تین گولز اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ، فاتح ٹیم کی جانب سے برت دو گولز سکور کر کے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :