پشتو فلموں میں کام کر نے کیلئے تیارہوں مگر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی‘ فلم سٹار میرا

جمعہ 5 فروری 2016 17:39

پشتو فلموں میں کام کر نے کیلئے تیارہوں مگر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ پشتو فلموں میں کام کر نے کیلئے تیارہوں مگر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی‘فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اور میں نے ہمیشہ شائقین کو کچھ منفرد کر کے دکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ پشتو فلمیں بھی ہماری فلم انڈسڑی کا حصہ ہیں اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ پشتو فلموں میں کام کر نے میں کوئی حرج نہیں اور اس حوالے سے میری پشتو فلموں کے لوگوں سے با ت چیت بھی چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے شائقین کو اس بات کا یقین دلاتی ہوں کہ میں اپنے میعارپر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر وں گی اور پشتوفلموں میں بھی اپنے کام کی وجہ سے راج کروں گی۔

متعلقہ عنوان :