ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی کا اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 18:09

ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ..

قصور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- محمد عمران سلفی سے۔05فروری۔2016ء)ڈی سی او قصور سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پرضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں ‘دفاتر اور دیگر مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ نیشنل ایکشن پلان کی مکمل کامیابی اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنااپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی او نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ذرا سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اگر کہیں ایسا ہوا تو متعلقہ سکول کے سربراہ کے خلاف انضباطی کاروائی سمیت ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم جگہوں پر فول پروف سیکورٹی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ،غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔