خیبر ایجنسی ، باڑہ بازارچھ سال بعد کھول دیا گیا، پاک فوج کے افسران نے باقاعدہ افتتاح کیا

جمعہ 5 فروری 2016 18:20

خیبر ایجنسی ، باڑہ بازارچھ سال بعد کھول دیا گیا، پاک فوج کے افسران نے ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) باڑہ بازار کوچھ سال بعد کھول دیا گیا، باڑہ بازار آپریشن اور کرفیو سے6سال بند رہا ،باڑہ بازار کھولنے کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔

(جاری ہے)

پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ ،ایم این اے ناصر خان اور پاک آرمی کے آفیسرز افتتاح کیا، اس موقع پر باڑہ بازار کے تاجروں اور دکانداروں نے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا تھا جس میں ملک کی سلامتی اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دُعائیں کیں خیبر ایجنسی باڑہ میں 2009 میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ سے باڑہ بازار کی سینکڑوں دوکانیں بند ہونے کے ساتھ زیادہ تر دکانیں تباہ ہو گئی تھیں اور وہا ں تجارتی سرگرمیا ں بری طر ح متاثر ہو گئی تھیں اور تاجروں کوبہت بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا باڑہ بازار کھولنے کے موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ نے کہا کہ باڑہ بازار کی تباہ شدہ دوکانوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے حکومت نے پہلے سے خطیر رقم منظور کر رکھی ہے ا اور اس کے ساتھ تاجروں کو بھی نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا تاکہ تاجر برادری دوبارہ تجارتی سرگرمیاں شرو ع کر سکیں باڑہ بازار کھولنے کے بعد علاقے کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور علاقے میں امن قائم کرنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :