پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 19:27

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016-) پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل اور اظہر علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کرس گیل جا رہانہ انداز میں کھیل جاری نہیں رکھ سکے اور محض 6رنز پر شعیب ملک کی گیند کا نشانہ بنے۔

اوپنگ پر آئے اظہر علی 18 رنزبنانے میں ہی کامیاب ہو سکے اور شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔لاہور قلندرز کے تیسرے آﺅٹ والے والے گھلاڑی ڈیلپورٹ تھے جو 17رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ، صہیب مقصود 27گیندوں پر22 رنز بنا کر آﺅٹ ہونے والے لاہور قلندر کے چوتھے بلے ہیں۔ میچ کے اٹھارہویں اوور میں محمد عامر نے دووین براوو ، ذوہیب خان اور کیون کوپر کو آﺅٹ کرکے ہیٹرک مکمل کی ۔

(جاری ہے)

مقررہ 20اوورز کے اختتام پر لاہور قلندرز کی ٹیم نے 8وکٹوں پر 125رنز بنا کر کراچی کنگز کو جیت کے لیے 126رنز کا ہدف دیا ،لاہور کی جانب سے محمد رضوان 37اور صہیب مقصود 22رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3جبکہ شعیب ملک ، شکیب الحسن ، عماد وسیم اور سہیل تنویر نے 1،1کھلاڑی آﺅٹ کیا ۔126رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر نعمان انور 0اور جیمز ونس 3رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے تاہم لینڈل سمنز اور شکیب الحسن نے تیسرے وکٹ کے لیے 71گیندوں پر 109رنز کے پارٹنر شپ قائم کرکے کراچی کے لیے جیت کا راستہ ہموار کردیا ۔

شکیب الحسن 61رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔کراچی نے مطلوبہ ہدف 15.5اوورز میں 3وکٹوں پر پورا کرلیا ، کپتان شعیب ملک 12اور سمنز 62رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ لاہور کی جانب سے ضیاء، ظفر گوہر اور ڈیلپورٹ نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔