ڈی آئی خان میں صوبائی وزیر علی امین کے گھر کے قریب بم دھماکے کی اطلاع

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 19:40

ڈی آئی خان میں صوبائی وزیر علی امین کے گھر کے قریب بم دھماکے کی اطلاع

ڈی آئی خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء)ڈی آئی خان میں صوبائی وزیر علی امین کے گھر کے قریب بم دھماکے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے گھر کے قریب ضلعی کچری میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بم دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکہ ایک ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جو کہ ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔