وزیر داخلہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات پر بریفنگ دیں گے

چوہدری نثارنے موجودہ اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں عبدالعزیز کیخلاف درج مقدمات کی تمام تفصیلات طلب کر لیں،ذرائع

جمعہ 5 فروری 2016 19:43

وزیر داخلہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 10فروری بروز بدھ سے شروع ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے،وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کے دور اقتدار اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں مو لانا عبدالعزیز کیخلاف درج مقدمات کے حوالے سے تمام تر معلومات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ )کے گزشتہ سیشن میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات ہونے کے باوجود انکی عدم گرفتاری کیخلاف حکومت اور وزارت داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مولانا عبدلاعزیز کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدامات کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی تھیں،ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان بالا میں ان پر اور وزارت داخلہ پر لگائے گے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 10فروری سے طلب کر نے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی مولانا عبدالعزیز کیخلاف درج ہونیوالے مقدمات اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تمام تر معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :