محمد عامر نے کراچی کنگز کی نمائندگی کر تے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کر لی

فاسٹ باؤلر نے ڈیرن بروؤ،ذوہیب خان اور کیرن کوپر کو مسلسل 3گیندؤں پر پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹرک مکمل کی

جمعہ 5 فروری 2016 19:44

محمد عامر نے کراچی کنگز کی نمائندگی کر تے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کر نیوالے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگز کی نمائندگی کر تے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کر لی،محمد عامر نے ڈیرن بروؤ،ذوہیب خان اور کیرن کوپر کو مسلسل 3گیندؤں پر پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹرک مکمل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلند اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا گیا،لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگز کی نمائندگی کر تے ہوئے لاہور قلند کے خلاف ہیٹر ک مکمل کی۔محمد عامر نے لاہور قلندر کی اننگز کے 19ویں اوورر میں ڈیرن بروؤ،ذوہیب خان اور کیرن کوپر کو مسلسل 3گیندؤں پر پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹرک مکمل کی۔