کارساز کمپنی ہنڈا نے نئی اکارڈ گاڑی کا ہائبرد ورژن متعارف کروا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 20:49

کارساز کمپنی ہنڈا نے نئی اکارڈ گاڑی کا ہائبرد ورژن متعارف کروا دیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء)کارساز کمپنی ہنڈا نے نئی اکارڈ گاڑی کا ہائبرڈ ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری آٹو ایکسپو کے دوران ہونڈا اکارڈ ہائبرڈ کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آخری بار اکارڈ کا نیا ماڈل 2012 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ ہنڈا اکارڈ کے اس نئے ماڈل میں 2 ہزار سی سی چار-سلینڈر انجن لگایا گیا ہے جو 140 بریک ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ نسلک ہونڈا کی جدید برقی موٹر 196 بریک ہارس فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس گاڑی میں ہونڈا کا اپنا گیئرباکس لگایا گیا ہے۔ تاہم اب تک اس گاڑی کی قیمت سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔