چیئرمین نیب کی ہدایت پر خود احتسابی کا عمل مزید تیز، ملزمان کی پشت پناہی پر نیب لاہور کا افسر گرفتار
نیب میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، بدعنوانی کرنے والا اہلکار ہو یا افسر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا، قمرزمان چوہدری کا اعلان
جمعہ 5 فروری 2016 20:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب کے اندر خود احتسابی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا، ملزمان کی پشت پناہی کرنے اور ان کی مدد کرنے پر نیب لاہور کے افسر فراس حامد کو گرفتار کرلیا گیا، چیئرمین نیب نے واضح کیا ہے کہ نیب میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، بدعنوانی کرنے والا اہلکار ہو یا افسر اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے اندر خود احتسابی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو نیب نے ملزمان کی پشت پناہی کرنے اور ان کی غیر قانونی مدد کرنے پر اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے افسر فراس حامد کو چوہدری محمد رمضان ایڈووکیٹ تاندلیانوالہ انکوائری کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، چوہدری رمضان اور محمد اکرم کو نیب کے نام پر لوگوں سے رشوت لینے اور نیب میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نیب کا گرفتار افسر فراس حامد ملزمان سے رشوت میں حصہ لیتا تھا،فراس حامد کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر نافذ کئے گئے خود احتسابی کے عمل سے لائی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.