برفانی تودے تلے دبنے والی بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، بھارتی حکام

سیاچن میں فوجیوں کی ہلاکت بہت المناک ہے،وطن کے لیے جان دینے والے بہادروں کو سیلوٹ کرتے ہیں،بھارتی وزیراعظم

جمعہ 5 فروری 2016 21:37

برفانی تودے تلے دبنے والی بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، بھارتی حکام

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بھارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیاچن کے علاقے میں ایک برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سینئر فوجی افسر ڈی ایس ہودا نے بتایاکہ بدھ کے روز تودہ گرنے کے باعث امدادی ٹیمیں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے تھیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیاچن میں فوجیوں کی ہلاکت بہت المناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کے لیے جان دینے والے بہادر فوجیوں کو وہ سلیوٹ کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر سات ہزار میٹر کی بلندی پر واقع سیاچن گلیشیر پر دونوں روایتی حریف ممالک نے 1984ء سے اپنی فوجیں تعینات کی ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :