اسلام آباد میں جناح ایونیو پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی میاں ، بیوی سمیت3 افراد زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) اسلام آباد میں جناح ایونیو پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد کار میں پھنس گئے جنہیں زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کونجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جناح ایونیو پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محکمہ ریونیو راولپنڈی کے افسر سجاد بخاری ان کی اہلیہ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

گاڑی مکمل طور پر پچک جانے کی وجہ سے تینوں افراد کار میں پھنس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے جس کے بعد تینوں افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔