پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کے دوران آرمی پبلک سکول کے بچوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انگلش کمنٹیٹر جذباتی ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 22:38

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کے دوران ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین میچ کے دوران آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انگلش کمنٹیٹر جذباتی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ اس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر بلائے گئے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء بھی موجود ہیں۔ اسٹیڈیم میں ان طلباء کی آمد اور ان کے ساتھ ہونے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ذکر کرتے انگلش کمنٹیٹر جذباتی ہوگئے۔ انگلش کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ اس احسن اقدام پر وہ پشاور کی ٹیم کے مالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔