بھارت میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک،20 زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے
ہفتہ 6 فروری 2016 00:01
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5فروری۔2016ء) بھارت میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحفاظتی دیوار کو توڑتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے باعث 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں گری،مسافر بس نواسری شہر سے اوکائی جارہی تھی، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم حادثے کے نتیجے میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے ابھی تک دریا سے 37 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے بعد دریا میں گری تاہم حادثے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.