لپ اسٹک روبوٹ، جسے کوئی خاتون خریدنا نہیں چاہے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 فروری 2016 07:01

لپ اسٹک روبوٹ، جسے کوئی خاتون خریدنا نہیں چاہے گی

لگتا ایسا ہے کہ روبوٹ جتنے مرضی ذہین ہو جائیں، وہ حسن اور خوبصورتی کے معیار کو نہیں سمجھ سکیں گے۔ لپ اسٹک تھامے یہ روبوٹ تو یقیناً نہیں سمجھ سکے گا۔
سائمن گیئرٹز، جو خود کو بے ہودہ روبوٹس کا ماہر بتاتا ہے، نے ایک لپ اسٹک روبوٹ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس روبوٹ کا مقصد خواتین کے چہرے پر لپ اسٹک لگانا ہے، لپ اسٹک لگاتے ہوئے یہ روبوٹ اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتا کہ آپ کا چہرہ آگے کی طرف ہے یا پیچھے کی طرف، اس نے لپ اسٹک لگانی ہے جو وہ لگا کر چھوڑے گا، چاہے گالوں پر لگے یا قسمت اچھی ہو تو ہونٹوں پر ہی لگ جائے۔