دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس معطل کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:33

دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر سماجی

سان فرانسسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے وسط 2015 سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاونٹس دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر معطل کیے ہیں۔ٹوئٹر نے اپنے بلاگ پر بتایا ہے کہ معطل کیے گئے اکاو نٹس زیادہ تر دولت اسلامیہ سے متعلق ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے فروغ کے لیے ٹوئٹر کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ اس نے شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کیا ہے تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کے دنیا بھر میں 50 کروڑ صارفین ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے نتائج دیکھے ہیں، جن میں اکاونٹس کے معطل کیے جانے میں اضافہ اور اس قسم کی سرگرمیوں کو ٹوئٹر سے دور رکھنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی ’مناسب ہواوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

امریکہ سمیت دنیا بھر کی حکومتوں آن لائن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کو فروغ روکنے کے حوالے سے مزید اقدامات پر زور دیتی ہیں۔گذشتہ سال دسمبر میں امریکی سیاستدانوں نے ایک ایسا بل پیش کیا تھا جس میں ٹوئٹر اور فیس بک سمیت ایسی کمپنیوں کو دہشت گردی کی کسی کارروائی کے متعلق اطلاع دینے کا پابند کیا گیا تھا۔یورپی یونین کے حکام بھی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ یہ مسئلہ زیربحث لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گذشتہ سال مارچ میں فیس بک نے اپنے اصول و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ’خطرناک تنظیموں‘ کا ایک الگ سیکشن متعارف کروایا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ’دہشت گردی کی کارروائی، باقاعدہ مجرمانہ سرگرمی یا نفرت کا فروغ‘ کرنے والے گروپوں پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :