حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ،

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:38

حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ،جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی وفداور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماو ں نے کراچی میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کی جس کے بعد محمد زبیر نے ملازمین سے فضائی آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد سے ملاقات بامعنی رہی۔

ان کے موقف کو سنا گیا لیکن کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر فضائی آپریشن بحال نہیں کریں گے۔ حکومت چار لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرائے۔

متعلقہ عنوان :