پی آئی اے کا نجی ہوٹل میں ٹھہرے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کا حکم’ فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرے ارکان کو فوری ہوٹل چھوڑنا ہوگا ، جو ممبرز کمرے میں ٹھہرنا چاہیں انہیں کرایہ خود ادا کرنا ہوگا

ہفتہ 6 فروری 2016 11:15

پی آئی اے کا نجی ہوٹل میں ٹھہرے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کا حکم’ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پی آئی اے نے نجی ہوٹل میں ٹھہرے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ منیجر نے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کے احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

کیبن کریو کے ارکان جو فائیو سٹار ہوٹل میں مقیم ہیں انہیں فی الفور کمرہ چھوڑنا ہوگا اور پی آئی اے پانچ فروری کے بعد ہوٹل میں ٹھہرے کسی بھی کیبن کریو ممبر کے روم کا کرایہ نہیں دے گا اور تمام کیبن کرو ممبر جو روم میں ٹھہرنا چاہیں گے انہیں روم کا کرایہ خود ادا کرنا ہوگا۔ انہیں بیس انچارج سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :