کراچی : پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر پالپا عامر ہاشمی کے خلاف بغاوت کر دی، ہنگامی اجلاس طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 فروری 2016ء) : پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر پالپا کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ صدر پالپا اپنے بیان کو واپس لیں یا پھر اس کی وضاحت دیں۔واضح رہے کہ صدر پالپا عامر ہاشمی نے بیان دیا تھا کہ فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ اپنے بیان میں عامر ہاشمی نے حکومت سے سکیورٹی بھی طلب کی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عامر ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس دھمکی آمیز فون کالز کی آڈیوز بھی موجود ہیں۔ اگر حکومت سکیورٹی فراہم کرے تو فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عامر ہاشمی کے اس بیان کے بعد پالپا دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ دوسری جانب ائیر لیگ کے سیکرٹری جنرل ناصر جنجوعہ کی صدر پالپا عامر ہاشمی کو دھمکیاں دیں جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔ ویڈیو میں ائیر لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جیسے کہا ہے ویسا نہ کیا تو عامر ہاشمی تیرے ٹکڑے کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :