انڈین پریمیر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل شروع ،شین واٹسن ابتک کے مہنگے ترین کھلاڑی

ہفتہ 6 فروری 2016 12:23

انڈین پریمیر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل شروع ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) انڈین پریمیر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل شروع ہوگیا ‘ شین واٹسن اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے بھارتی شہر بنگلورو میں کھلاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے ‘ اب تک کی نیلامی میں آسٹریلیا کے شین واٹسن سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں ‘انہیں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے ساڑھے 9 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یوراج سنگھ اور کرس مورس 7 ‘7 کروڑ، اشیش نہرا ساڑھے 5 کروڑ ‘مچل مارش 4.8 کروڑ، سنجو سمیسن4.2کروڑ، اشانت شرما کو3.8کروڑ، جوز بٹلر3.8 کروڑ، کیون پیٹرسن ساڑھے تین کروڑ،ڈوین سمتھ2.3کروڑ، ڈیل سٹین2.3 کروڑ، دنیش کارتھک2.3 کروڑ، دھول کلکرنی 2 کروڑ، جوش ہیسٹنگز1.3 کروڑ، سٹیورٹ بنی 2 کروڑ، عرفان پٹھا ن ایک کروڑ، کولن منرو 30 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت ہوچکے ہیں۔مارٹن گپٹل ‘ایرون فنچ ‘ہاشم آملہ ‘جارج بیلی، مہیلا جے وردھنے، مائیکل ہسی، بریڈ ہیڈن، منوج تیواری، روی بوپارا، جیسن ہولڈر، تلکارتنے دلشان، ڈیرن سیمی، تھسارا پریرا سمیت متعدد دیگر کھلاڑی خریدار کے انتظار میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :