دفاعی چیمپئن پاکستان، رنر ر اپ بھارت 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں ایک ہی پول میں کھیلیں گے
ہفتہ 6 فروری 2016 12:24
گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) دفاعی چیمپئنز پاکستان اور رنر ر اپ انڈیا 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں ایک ہی پول میں کھیلیں گے۔ہاکی ایونٹ اتوار کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
(جاری ہے)
گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں مقررہ وقت میں میچ 1-1 ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے پلینٹی اسٹروکس پر روایتی حریف انڈیا کو 3-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا ‘ڈراز کے مطابق ایونٹ میں چار ٹیمیں (پاکستان ‘انڈیا ‘ سری لنکا اور بنگلہ دیش) لیگ اور ناک آوٴٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔
اتوار کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا جبکہ پیر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان سنسنی خیز میچ متوقع ہے۔پاکستان اپنا آخری میچ دس فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔لیگ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کانسی جبکہ ٹاپ ٹو ٹیمیں سونے کے تمغے کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ یہ دونوں میچ 12 فروری کو شیڈول ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.