ایشیا ء کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز میں متوقع،احمد شہزاد کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 فروری 2016 12:29

ایشیا ء کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز میں متوقع،احمد ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ 2روز میں متوقع ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ایونٹس کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی ، گزشتہ کئی میچز میں ناقص پرفارمنس دکھانے والے اوپنر احمد شہزاد کو ایک اور موقع دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے مین آف دی میچ محمدنواز کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو بھی ٹیم میں شامل کرنے غور جاری ہے جبکہ عامر یامین ، صہیب مقصود اور سعد نسیم کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا ۔