بھارتی فاسٹ باولر عرفان پٹھان سعودی ماڈل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

ہفتہ 6 فروری 2016 12:34

بھارتی فاسٹ باولر عرفان پٹھان سعودی ماڈل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

جدہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سعودی ماڈل صفا بیگ کو شریک حیات بنا لیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ عرفان پٹھان نے 21 سالہ سعودی ماڈل صفا بیگ سے حرم شریف میں شادی کی ۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں صرف دونوں خاندان والوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نکاح کے بعد جدہ کے ایک ہوٹل میں ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔ صفا بیگ صفا بیگ جدہ کے علاقے عزیزیہ کی رہائشی ہیں جب کہ آج کل ایک فرم میں کام کر رہی ہیں ، اس سے قبل صفا ماڈلنگ کرتی تھیں ۔ عرفان پٹھان کی صفا بیگ سے ملاقات دو سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں میں قربت بڑھتی چلی گئی اور 3 ماہ قبل ہی دونوں کی منگنی ہوئی تھی ۔