معروف بھارتی گلو کارہ کی لاش اپارٹمنٹ سے بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 12:36

معروف  بھارتی گلو کارہ کی لاش اپارٹمنٹ سے بر آمد

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 فروری 2016ء) : جنوب بھارتی گلو کارہ اپنے اپارٹمنٹ میں مُردہ حالت میں پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ ساؤتھ انڈین گلوکارہ اور میوزک کمپوزر شان جونسن اپنے اپارٹمنٹ میں مُردہ حالت میں پائی گئی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کی والدہ اور ایک قریبی رشتہ دار نے گلوکارہ سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی لیکن کسی نے فون نہ اُٹھایا جس پر وہ شان کے اپارٹمنٹ روانہ ہو گئے۔ جہاں پہنچنے پر شان جونسن کو مُردہ حالت میں پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شان جونسن اپنے کام سے واپس آئی تھی اور اگلی صبح اسے پھر کسی کام سے باہر جانا تھا۔ یاد رہے کہ شان جانسن ”پریز دی لارڈ“ جیسی فلموں کے لئیے میوزک کمپوز کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :