بچن فیملی کے چشم وچراغ ابھیشک کی 40ویں سالگرہ مالدیپ میں منائی گئی

ہفتہ 6 فروری 2016 12:44

بچن فیملی کے چشم وچراغ ابھیشک کی 40ویں سالگرہ مالدیپ میں منائی گئی

مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)بچن فیملی نے اپنے خاندان کے چشم و چراغ ابھیشک بچن کی40ویں سالگرہ کا جشن مالدیپ میں منایا جہاں فیملی سمیت خاص دوستوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ابھیشک بچن ہر سال اپنی سالگرہ ممبئی میں اپنے گھر بچن جلسہ میں مناتے ہیں جہاں شاہ رخ خان سمیت کئی فلمی ستاروں کو مدعو کیا جاتا ہے لیکن اس سال بچن خان نے ابھیشک کی سالگرہ نئے انداز میں منانے کا پلان کیا اور مالدیپ پہنچ گئے جہاں ان کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا اور خوب انجوائے کیا۔