کبھی کسی سے حسد نہیں کی ،جب تک میرے اندر ہمت ہے کام جاری رکھوں گا‘ امان اللہ

ہفتہ 6 فروری 2016 12:46

کبھی کسی سے حسد نہیں کی ،جب تک میرے اندر ہمت ہے کام جاری رکھوں گا‘ امان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)کامیڈین کنگ امان اللہ نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی ،کوئی سیکھنے کاخواہشمند ہو تو ہمیشہ اس سے محبت اور خندہ پیشانی سے پیش آتا ہوں،گھٹن زدہ ماحول میں رہنے والے عوام کے چہروں پرخوشیاں بکھیرنے سے ملنے والی دعائیں ہی میرا کل اثاثہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مرد اداکار کبھی بھی نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے البتہ خواتین اداکارائیں اس جنون میں مبتلا ہیں لیکن اسے حسد میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے کیرئیر میں درجنوں اسٹیج ڈرامے کر چکا ہوں لیکن کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ اگر کوئی سیکھنے کاخواہشمند ہو تو اس سے محبت اور خندہ پیشانی سے پیش آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے ۔ معاشی نا انصافی کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ ایک طبقہ ہے جسے کوئی فکر نہیں اور اسے زندگی کی تمام آسائشیں حاصل ہیں۔ گھٹن زدہ ماحول میں رہنے والے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے سے ملنے والی دعائیں ہی میرا کل اثاثہ ہیں اور جب تک میرے اندر ہمت ہے یہ کام جاری رکھوں گا۔