باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں‘ ندیم

ہفتہ 6 فروری 2016 12:47

باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا وہ ہر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران نے ان تمام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جنہوں نے اپنی زندگی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے وقف کردی تھی لیکن نا امید نہیں تھے کیونکہ اس قسم کے حالات ہر شعبہ میں آتے ہیں ۔

ندیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور بھی گزر گیا،نئی سوچ اور نئے جذبہ نے فلم انڈسٹری میں تبدیلی کے لیے جس جدو جہد کا آغاز کیا اس کے نتائج آج بہت اچھے انداز میں ہمارے سامنے ہیں۔ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں بننے والی فلموں نے نہ صرف ملک میں بلکہ غیر ممالک میں شاندار کامیابی حاصل کی اور آج ہم دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔