مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے نام… فلمی کیریئر سے مطمئن ہوں‘ جونی ڈیپ

س

ہفتہ 6 فروری 2016 12:50

مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے نام… فلمی کیریئر ..

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم میلے کے موقع پر مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جونی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلمی کیرئر سے مطمئن ہے۔

(جاری ہے)

جانی ڈیپ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فلم ناقد لیونارڈ مالٹن کے ساتھ تھرسڈے نائٹ پروگرام میں دو گھنٹے تک اپنے فلمی کیرئر پر بات کرتے ہوئے الپیکیو، مارلن برانڈو اور مارٹن لنڈاوٴ کی یادیں بھی تازہ کیں۔

پروگرام میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے جونی ڈیپ کا کہنا تھا وہ موت سے بہت ڈرتا ہے۔فلمساز ٹم برٹن کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے جونی کا کہنا تھا کہ اس کے بالوں کی حالت یوں ہوتی تھی جیسے کسی دھماکے کے بعد ہارڈویئر سٹور کی ہو۔ اس کا کہنا تھا وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا قدردان ہے۔ جانی ڈیپ نیحال ہی میں فلم بلیک ماس میں کام کیا جو انیس سو ستر کی دہائی میں بوسٹن میں جرائم کے بارے میں ہے