سنی لیون اداکار راجنیش دگل کو پب میں تھپڑ مار کر پریشان ہو گئیں ‘ معافیاں مانگنے لگیں

ہفتہ 6 فروری 2016 12:50

سنی لیون اداکار راجنیش دگل کو پب میں تھپڑ مار کر پریشان ہو گئیں ‘ معافیاں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”بے ایمان لو“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی فلمبندی کیلئے اداکارہ کو ساتھی اداکار کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ رسید کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو ہدایتکار کی جانب سے منظر میں حقیقت کا عکس دکھانے کیلئے کہا گیا جس پر اداکارہ نے پوری پانچ مرتبہ راجنیش کے چہرے پر زبردست تھپڑ رسید کیے۔

(جاری ہے)

پانچویں مرتبہ تھپڑ رسید کر دینے پر اداکارہ ساتھی اداکار اور فلمسازمطمئن ہو ئے۔اداکارہ کے زناٹے دارتھپڑ کی بنا پر راجنیش کی ناک پر زبردست چوٹ آئی تاہم انکا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فلم کی ڈیمانڈ تھی لہٰذا انھیں برا نہیں لگا۔ تاہم اداکارہ اپنے تھپڑوں کی وجہ سے بے حد پشیمان ہوئیں اور بار بار اداکار سے معذرت کرتی رہیں۔ واضح رہے مذکورہ منظر ممبئی میں واقع ایک پب میں فلمایا گیا تھا۔سنی لیو کی بے ایمان لو رواں سال موسم گرما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی