رندیپ ہدا نے ”سربجیت“ کیلئے 28روز میں 18کلوگرام وزن کم کر لیا

ہفتہ 6 فروری 2016 12:52

رندیپ ہدا نے ”سربجیت“ کیلئے 28روز میں 18کلوگرام وزن کم کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سٹار رندیپ ہدا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سربجیت “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اگرچہ رندیپ ہدا کئی ایک بولی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم تاحال انکی کوئی بھی فلم خاطر خواہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی۔ لیکن اس مرتبہ انکی کی فلم کا فرسٹ لک پوسڑسامنے آتے ہی اداکار کے پرستار انھیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے 28روز کے قلیل عرصے میں اپنے وزن میں18کلوگرام وزن میں کمی کر لی ہے۔واضح رہے فلم میں اداکار ایک ایسے جاسوس کا کردار ادا کررہے ہیں جو پاکستانی جیل میں سڑ رہا ہے اور اس کی بہن اداکارہ ایشوریا رائے اس کی رہائی کیلئے ہر دم تیار ہے۔امنگ کمار کی کی سربجیت میں رندیپ ہدا اور ایشوریا رائے کے ہمراہ اداکارہ ریچا چڈا بھی نمایاں کردار میں نظر آئیں گی۔ رندیپ ہدا کی سربجیت رواں سال20مئی کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی