سونم کپور سلمان خان کی پر کشش شخصیت کی دیوانی ہو گئیں

ہفتہ 6 فروری 2016 12:54

سونم کپور سلمان خان کی پر کشش شخصیت کی دیوانی ہو گئیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور عمر میں نمایاں فرق کے باوجود اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں شاندار کیمسٹری کامظاہرہ کر چکے ہیں۔آن سکرین بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی سپر سٹار کی پر کشش شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیری تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں سلمان خان بے حد پسند ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سپر سٹار خوب سیرت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پر کشش شخصیت کے مالک انسان ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب اداکار کے ساتھ اداکاری کر رہی تھیں یا اپنی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی تشھیر میں مصروف تھیں تو ہر وقت سلمان خان کی شخصیت کے سحر میں گرفتار رہتی تھیں۔واضح رہے سورج برجاتیا کی پریم رتن دھن پایو میں سونم کپور اور سلمان خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :