جان ابراہم نسان کے نئے برانڈ ایمبسڈر مقرر

ہفتہ 6 فروری 2016 12:54

جان ابراہم نسان کے نئے برانڈ ایمبسڈر مقرر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) ہندوستان میں نسان کی تشھیر اور فروخت میں تیزی لانے کیلئے کمپنی آرگنائزرز کی جانب سے بولی ووڈ سٹارجان ابراہم کو نیا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نسان موٹرز انڈیا لمیٹڈ کی جانب بطور برانڈ ایمبسڈر اداکار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔جان بھارت میں نسان کی جی ٹی آر سپورٹس کار اور ایکس ٹرن ہائیبرڈ سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیوں کی تشھیر ی مہم کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انھیں بے حد خوشی ہے انکی نئی پروڈکٹ کی تشھیر کیلئے جان ابراہم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جان ابراہم ان کاروں کی تشھیر کیلئے موزوں ترین اداکار ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جاپانی کمپنی کی جانب سے جان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے میں توسیع بھارت میں ان گاڑیوں کی مقبولیت کے پیش نظر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نسان انڈیا کے صدر گوئیلیوم سکرڈ کا کہنا ہے کہ جان ابراہم صرف اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ وہ بھارتی نوجوانوں کے آئیڈیل بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھیں نسان نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے

متعلقہ عنوان :