پریانکا چوپڑا میں بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کرنے کی صلاحیت موجود ہے , شاہد کپور

ہفتہ 6 فروری 2016 12:55

پریانکا چوپڑا میں بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کرنے کی صلاحیت ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انکی سابق محبوبہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اعلیٰ پائے کی اداکارہ ہیں اور ان میں بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔34سالہ اداکار نے زی سنی ایوارڈز2016ء کیلئے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سخت محنت سے موجودہ مقام حاصل کیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق حسینہ عالم کی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب بولی ووڈ انڈسٹری میں اداکارہ مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے اداکارہ اور ذیادہ کامیابیاں حاصل کریں اور دنیا بھر میں ملک و قوم کا نا م روشن کرتی رہیں۔ یاد رہے اداکار شاہد کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنگون میں پہلی مرتبہ شاہد کپور اور سیف علی خان ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے